ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حرمین شریفین میں نمازیوں اور معتمرین سے رونق

ریاض: مسجد الحرام میں نماز کا روح پرور منظر‘ مسجد نبوی میں نمازی بغیر سماجی فاصلوں کے صفوں میں کھڑے ہیں

مکہ مکرمہ؍ مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتمرین کی آمد سے تمام رونقیں بحال ہوگئیں۔ جمعہ کے روز مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ سماجی فاصلے کی شرط ختم ہوتے ہی دنیا بھر سے معتمرین کی سعودی عرب آمد شروع ہوچکی ہے اور رمضان المبارک میں مسلمان 2سالہ تعطل کے بعد بغیر قدغنوں کے حرمین شریفین میں عبادت کریں گے۔ اس سلسلے میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں