اسلام آباد(اے پی پی)چین اور پاکستان کے درمیان اہم تجارتی راستہ خنجراب ٹاپ یکم اپریل 2022ء سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این)کی رپورٹ کے مطابق خنجراب پاس کو مئی 2020ء میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔