ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان حقیقی تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، حسین محنتی

کراچی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جمعیت بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ آج کا نوجوان ہی ملک میں حقیقی تبدیلی و انقلاب کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ جمعیت انسان کے اندر جرأت ایمانی اور انسان کو انسان بناتی ہے۔ آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ جمعیت کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ سہ روزہ تربیت گاہ برائے ناظمین سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ناظم صوبہ مرزا نعمان بیگ، جنرل سیکرٹری سعد حسن قاضی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت سندھ بھر سے ناظمین شریک تھے۔ تربیت گاہ آمد پر امیر صوبہ کا زبردست استقبال اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ معاشرے کا فعال ترین انسان جمعیت کا ہر سطح کا ناظم ہوتا ہے کیونکہ یہ سب سے بڑی ذمے داری ہے۔جمعیت کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ دعوت و تربیت کو ترجیح اول دینی چاہیے کیونکہ اصل کام بھی ہمارا یہی ہے۔ جمعیت طلبہ کی تعمیری تنظیم ہے۔ طلبہ یونین کی بحالی کے بعد جمعیت کامیابی کی بھرپور تیاری کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ جمعیت کے نوجوان کردار سازی پر توجہ قرآن کا مطالعہ نمازوں کی پابندی کریں۔ قرآن انسان کی سب سے بڑی روحانی غذا ہے۔جمعیت کے نوجوان اپنے اندر تحریری تقریری اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ذمے داران پر زور دیاکہ آپ سب کو مثالی ناظم بننا ہے جو اللہ کے دین کا کام کرتے ہیں اللہ ان کے راستے کھولتا ہے، بس آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں