
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے بڑی تعداد میں کارکنان ٹرینوں کے ذریعے روانہ ہوئے، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان حزب اختلاف کی جماعتوں کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ،جلسے میں شرکت کیلیے کراچی سے روانہ ہونے والے کارکنان کی خصوصی ٹرین حیدرآباد پہنچی تو ریلوے اسٹیشن پر موجود کارکنان نے ٹرین کا استقبال کیا اور سیکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان ٹرین میں سوار ہوکر اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان پیپلزپارٹی ،ن لیگ، جے یو آئی کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔