امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو قصاب قرار دے دیا۔
خبر کے مطابق، پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں واقع سابقہ شاہی محل کے سامنےایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر جوبائیڈن نے کہا روسی صدر ولادیمیرپیوٹن ایک قصاب ہے۔
دوسری جانب ،روس نے یوکرین میں حکمت عملی تبدیل نہیں کی۔
چند روز قبل اپنے ایک بیان میں جو بائیڈن نے تھیٹر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کریملن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی امید مزید کم ہو گئی ہے۔