ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کو اپوزیشن کے بعد حکومت کی طرف سے بھی وزارت اعلیٰ  پنجاب کی پیشکش کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم ترجمان ق لیگ نے وزارت اعلیٰ سے متعلق حکومتی وفد کی کسی پیشکش کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے کم پر بات نہیں ہوگی جب کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد ق لیگ حتمی فیصلہ کرلےگی کیونکہ اب وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں