اسلام آباد: حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا اور اسپیکر کو اپوزیشن بنچز الاٹ کرنے کیلئے بھی خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے، جس میں کہا کہ بطور معاون خصوصی عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، استعفے سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں۔
دوسری جانب جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر اسپیکر کو اپوزیشن بنچزالاٹ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد حکومت سے علیحدگی اور پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ، اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم اپوزیشن پرالزامات کے بجائے ثبوت سامنے لائیں۔
