لاہور(نمائندہ خصوصی ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازآل راؤنڈر شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرایع سے ملنے والی خبر کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے، آسٹریلیا کے خلاف 29 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شاداب کی شرکت مشکوک ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ فٹس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں تیسرے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 اپریل کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں 5 اپریل کو ایک ٹی 20 میچ بھی طے ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔