کراچی (اسٹاف رپورٹر)طلحہ علی میموریل کر کٹ کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام طلحہ علی قادری میمو ریل کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے، پہلے میچ میںملیر کنٹونمنٹ جیم خانہ 152-2 ائیر پورٹ اسٹارز 149-7کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی، دوسرے میچ میںنیو نیسٹ جیم خانہ198-8ینگ پاک فلیگ197-7کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ،تیسرے اور آخری میچ میں پنجاب سی سی 142-8 نے ملیر اسپورٹس 141-8کو دو وکٹوں سے شکست دی،پنجاب کے اوضید علی 64، اعجاز علی29،سلمان خان16رنز کی عمدہ بیٹنگ، ساجد، دلاور، اویس، عاقب کی عمدہ بولنگ ،ملیر اسپورٹس کے عمیر خان 46 اور فاروق کا آل رائوند کھیل تھا۔
