ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ثابت کریں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغربی عہدیدار نے بھیجا تو میں صحافت چھوڑ دوں گا، سلیم صافی

سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغربی عہدیدار نے بھیجا تو میں صحافت چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سلیم صافی نے وزیراعظم کے خط لہرانے کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ

‘جھوٹ۔ جھوٹ ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔’

اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم کے خط پر فلمائے ایک پشتو گانے کی تشریح کرتے ہوئے لکھا تھا کہ

‘اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟’

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے، انہوں نے خط نکال کر دکھایا بھی مگر اس میں لکھا کیا تھا اور وہ خط کس کی طرف تھا یہ نہیں بتایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں