اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کے لیے ہوگی‘ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہیکیونکہن لیگ تحریک عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8 ایم این ایز اور 20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفر بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چودھری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا۔