وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو جلسے میں سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا اور آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے عوام کو وہ ‘سرپرائز’ بتادیا جس پر ، پی ٹی آئی کارکنان، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصرے کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے تقریباً دو گھنٹے دورانیے کی تقریر کی اور اس دوران لوگ وزیراعظم کے سرپرائز کا ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز بتایا، انہوں نے جیب سے خط نکال کر دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم کے طویل خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ملک کے نامور صحافیوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی طویل تقریر ختم ہو چکی اور لوگ سرپرائز کا انتظار کرتے رہ گئے، اب سرپرائز دوسری طرف سے آئیں گے ۔۔۔اللّٰہ پاکستان کی خیر کرے۔
عمران خان کی طویل تقریر ختم ہو چکی اور لوگ سرپرائز کا انتظار کرتے رہ گئے، اب سرپرائز دوسری طرف سے آئیں گے ۔۔۔اللّٰہ پاکستان کی خیر کرے
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 27, 2022
نیوز اینکر منصور علی خان نے ایک سوالیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ٹرمپ کارڈ کیا تھا۔
So what was the "Trump card”?
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) March 27, 2022
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ایک اور یو ٹرن، کسی سرپرائز کا اعلان نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے عہدیدار اور وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن نے لکھا کہ ” خان صاحب وہ سب تو ٹھیک ہے، آگے کیا کرنا ہے ہم نے وہ تو پلیز بتا دیں، اصل بات جس کے لیے بلایا ہے”

وقاآص امجد کے ٹوئیٹر کے مطابق وہ وزیراعلی پنجاب کے بلدیات کے فوکل پرسن ہیں۔

One more U turn, perhaps the last as PM arguably the most welcome one; No Surprise announcement.
— Farhatullah Babar (@FarhatullahB) March 27, 2022
سینئر صحافی مبشر زیدی نے بلا تبصرہ ایک وڈیو کلپ شیئر کیا۔
PM speech pic.twitter.com/GYFp7FKUKs
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) March 27, 2022
What was the trump card?
— Abdul Moiz Jaferii (@Jaferii) March 27, 2022
صحافی معز جعفری نے بھی ایک سوالیہ ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ٹرمپ کارڈ کیا تھا؟
What happened to “surprise?”
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) March 27, 2022
سینئر صحافی نصرت جاوید نے بھی اپنے ایک سوالیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ سرپرائز کو کیا ہوا۔