سانٹو ڈومنگو(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک مہمان انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا لیے اور میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف صرف10رنز کی برتری حاصل کی ہے ۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 233رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا، میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز204رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 297رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ اور انگلینڈ پر 94رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں انگلش بلے باز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، 103سکور پر 8کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔