ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل، 2 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

اسرائیل کے حدیرہ شہر میں گزشتہ روز  کیے گئے  مسلح حملے میں کہ جس دوران 2 پولیس اہلکار  ہلاک ہو گئے تھے کی ذمہ داری  دہشت گرد تنظیم داعش نے  اپنے سر لی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے تحریری بیان کے مطابق گزشتہ شام ملک کے مغربی حصے میں واقع شہر حدیرہ میں دو حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

22 مارچ کو ملک کے جنوب میں بیرس سیبی شہر میں چاقو سے حملے میں چار اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور داعش کا حامی تھا اور اس سے قبل یہ "سیکیورٹی سے متعلق” جرائم میں قید کاٹ چکا تھا۔

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں دو بار ہونے والے ان حملوں کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔”ان حملوں کا تقاضا ہے کہ سیکورٹی فورسز کسی نئے خطرے کے پیش نظر فی الفور  اقدامات اٹھائیں اور ہم ایسا ہی کریں گے۔ ہمارے شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے۔ ہم مل کر اس دشمن کو بھی شکست دیں گے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں