ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی نا اہلی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی شدید گیس کا بحران ہوگا، رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، عدم فراہمی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا،تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود حکومت صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکی۔

شیری رحمان نے کہا کہ اس حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا،?حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے،تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے،ان کی بدانتظامی کی وجہ ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے،نااہل حکومت نا سردیوں میں گیس فراہم کر سکتی ہیں نا ہی گرمیوں میں فراہم سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں