ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘خان صاحب ہمت کریں، شکست تسلیم کریں اور وزیراعظم کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں’

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ اخلاقی طور پر ان کا حق حکمرانی ختم ہو چکا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے لکھا کہ آپ پاکستان کو آئندہ دنوں میں معاشی طلاطم اور آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں۔ خان صاحب ہمت کریں۔ آپ عظیم سپورٹس مین ہیں۔ وقتی شکست تسلیم کریں اور وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سحر کی آمد سے گھنٹوں قبل اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں خالد مقبول صدیقی کا لاج اپوزیشن کا مسکن تھا۔ پورا ملک محو خواب تھا۔ شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ایم کیو ایم والوں کے لئے آسمان سے تارے نوچ لانے کو تیار تھے۔ اس اجتماع میں کراچی نے کیا کھویا اور کیا پایا تاریخ بتائے گی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی معاہدے سے تحریک عدم اعتماد کامیابی امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ 34 سال میں چوتھی بار شہری سندھ اور دیہی سندھ کے درمیان خلیج ختم ہونے کا خواب دیکھا جا رہا ہے۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سندھ باسیوں کو صرف دھوکا دیا، اپنی جیبیں گرم کیں۔ اللہ کرے اب کی بار ایسا نہ ہو میں محتاط خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ قومی سلامتی کا ہے۔ مسئلہ معشیت سے مسلسل رستے خون کا ہے۔ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے۔ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائر کروائے۔ دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں