ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل میں ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا

کراچی: شہر قائد میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اپنے شوہر ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو معاف کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی، اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا کہ کیس سے الگ ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کیا گیا تھا۔

مقتول ناظم جوکھیو نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو بنا کر اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور ناظم جوکھیو کے لواحقین کے مطالبے پر پیپلزپارٹی رکن اسمبلی جام اویس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں