ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی ، پچ کی درستگی کیلیے غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں کام شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کے اسکوائر کو درست کرنے کے لیے خراب مٹی نکالی جارہی ہے، وکٹوں کی تیاری کا کام غیر ملکی کیوریٹر کی نگرانی میں ہوگا۔24سال بعد پاکستان میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہوئی تو یہاں کی پچز بہت زیادہ موضوع بحث رہیں، کراچی ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی وکٹ پر بھی بہت تنقید کی گئی۔ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وکٹوں کو بہتر بنانے کے لیے اسکوائر پر کام تیزی سے جاری ہے، 13پیچز پر مشتمل اسکوائر کی مٹی تبدیل کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ آئندہ 6 ماہ تک نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہے۔غیرملکی کیوریٹر اپریل میں کراچی آئیں گے جن کی نگرانی میں نئی پچز کی تیاری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں