ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے (ن) اور (ق) کی دوڑیں شروع

لاہور: پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب حاصل کرنے کیلئے  تحریک انصاف نے خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ  مسلم لیگ (ن) اور  مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے مختلف گروپوں سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) نے علیم خان گروپ اور ہم خیال چھینہ گروپ کے لوگوں سے رابطے مکمل کرلئے ہیں۔  مسلم لیگ (ق) نے دونوں گروپوں سے وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے چودھری پرویز الٰہی کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ  مسلم لیگ (ن) کے نے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے

کہ  مسلم لیگ (ق) نے ہم خیال چھینہ گروپ کو کابینہ میں نمائندگی دینے کی پیش کش کی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے مذکورہ دونوں گروپوں میں اپنے اپنے گروپوں کے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے ہیں۔ جو جلد ہی حمایت کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں