ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں 4ہزار رنز مکمل

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔بابر اعظم نے اپنے 83 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 82ویں اننگ میں 4 ہزار رنز مکمل کیے، کپتان قومی ٹیم اب تک 14 سنچریاں اور 17نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں دوسرے تیز ترین چار ہزار رنز اسکور کرنے والے بلے باز ہیں۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 81 اننگز میں چار رنز بناکر ٹاپ پر ہیں۔ مجموعی طور پر بابر اعظم13 ویں پاکستانی ہیں، جنہوں نے چار ہزار یا اس سے زیادہ ایک روزہ کرکٹ میں رنز بنا رکھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں