ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی جے پی کے غنڈوں کا وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھر پر حملہ

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈے وزیر اعلیٰ نئی دہلی کی رہایش گاہ پر توڑ پھوڑ کررہے ہیں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے کشمیر سے متعلق متنازع فلم کے خلاف تبصرہ کیا تھا،جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلوائیوں نے ان کی رہایش گاہ کو نشانہ بنایا۔ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اْٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے رکاوٹیں گرائیں اور دروازے پر سرخ رنگ پھینک دیا۔ دوسر ی جانب عام آدمی پارٹی نے اسے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں