ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کی بادشاہت کا خاتمہ ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم

  اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمداللہ  نے کہا ہے  کہ عمران نیازی پاوں پڑنے رونے دھونے اور منتیں ترلے سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، عمران خان کی بادشاہت اور جھوٹ نے پاکستان کو بحرانستان بنادیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ  ملک میں مہنگائی بیروزگاری معاشی سیاسی ادارہ جاتی اور آئینی و قانونی بحران عروج پر ہے،  دوست ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا بحران ایک الگ داستان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی راستہ ہے جس سے آپ کی بادشاہت کا خاتمہ کرینگے، خان صاحب مبینہ اور غیر مستند خط کا سہارا لیکر ہیرو بننے کی ناکام کوشش نہ کرو۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران نیازی کی رخصتی میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں