ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،یوسف بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری فائٹر فٹبال کلب کے فرنچائز کے مالک سابق سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ لیاری میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسپورٹس کے فروغ کیلئے خصوصی ہدایت پر سندھ سپر لیگ فٹبال کا میلہ سجایا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اسٹیڈیم آتا ہو ں ۔ محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے فٹبال کے فروغ کیلئے میگا ایونٹ منعقد کرنے سے پلیئرز کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سندھ سپر لیگ کا آئندہ سال کا ایونٹ رواں سال سے بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں فٹبال اور باکسنگ پسندیدہ کھیل ہیں جس کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ فٹبال کے کھلاڑیوں کی کولیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا پلیئرز بنایا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں