ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیزا کارپوریٹ کرکٹ لیگ کا ٹائٹل ریز سروسز پاکستان نے جیت لیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)نیزاکارپوریٹ کرکٹ لیگ کا ٹائٹل ریز سروسز پاکستان نے جیت لیا، ایونٹ کے فائنل معرکے میںنیٹسول کی ٹیم کو 16رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ریز سروسز پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔مسلم رضا 62 اور وقاص حسن 43 رنز بناکر نمایاں رہے، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیٹسول کی ٹیم 176 رنز بنا سکی۔ محمد شعیب 47 اور فراز حسن 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں