ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خط بھی عمران خان کی مینڈیٹ کی طرح جعلی ہے،آصف زرداری

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خط بھی جعلی ہے اور مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔ سابق صدر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ زرداری بھی ساتھ تھیں۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، کہا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں خط کا جائزہ لیا جائے گا، جس پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ خط کا جائزہ لیں یا نہ لیں، یہ خط بھی جعلی، یہ بھی جعلی، ان کا مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔اجلاس کے بعد آصف زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ آصفہ زرداری آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی، عمران خان کچھ بھی کرنا چاہے کچھ نہیں کرسکتا۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کو این آراو دیںگے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان پرشفقت نہیں کرونگا، عمران خان اب کچھ بھی نہیں کرسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں