اسلام آباد (آن لائن) ملک میں سیاسی عدم استحکام، وزارتوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ وزارت توانائی میں تمام امور ٹھپ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوارکیلیے ایندھن کا بندوبست بھی نہ ہوسکا، پانی کی کمی کے باعث ڈیم بھی خالی ہوگئے۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 200 اور طلب 19 ہزار میگاواٹ سے تجاوزکرگئی۔ پن بجلی ذرائع سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹ 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ آئی پی پیز کی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔