بلتستان کے ضلع شگر میں جاری چشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹول میں فٹبال ، والی بال ، پولو ، کوپولو سمیت ثقافتی کھانوں کے سٹال بھی شامل تھے ۔
محکمہ سیاحت ، ڈسڑک ایڈمنسٹریشن شگر اور سپورٹس ایسوسی ایشن شگر کی جانب سے منعقدہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ۔ دس روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں فٹبال ، والی بال ، پولو ، کو پولو سمیت بلتستان کے روایتی کھانوں کے مختلف سٹالز لگائے گئے اور محفل مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ فیسٹول کا مقصد بلتستان میں ٹورزم کو پروموٹ کرنا ہے۔
اس فیسٹول میں بلتی ثقافتی کھیل کو پولو بھی کھیلا گیا جسے شائقین نے خوب سراہا ۔ لوکل میوزک پر ثقافتی کپڑے پہن کر کوپولو کے کھلاڑیوں نے فیسٹول کو چار چاند لگایا۔
فیسٹول میں بلتی ثقافتی کھانوں سٹال لگایا گیا جسمیں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ثقافتی کھانوں میں مرذن، نمکین چائے سمیت بلتستان کے تمام روایتی کھانے شامل تھے جن کو مقصد سیاحوں کو یہاں کے ثقافتی کھانوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
بلتستان میں سیاحت کے بہترین مواقع ہیں۔ ایسے ایونٹس سے سیاحت کے شعبے میں مزید ترقی ہوگی ۔