کراچی (اسٹاف رپورٹر) عسکری بینک لمیٹڈ کو ’’پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عسکری بینک اس فہرست میں واحد کنونشنل بینک ہے اور سرفہرست 25 بہترین کمپنیوں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ یہ ایوارڈ پی ایس ایکس نے بینک کی شاندار مالی اور انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں دیا ہے۔ انتخاب کے معیار میں سرمایہ کی کارکردگی، ٹوٹل شیئر ہولڈر ریٹرن، آپریٹنگ ریونیو امیں اضافہ، EBITDA مارجن میں تبدیلی، ھصص کا فری فلوٹ، حصص کا ٹرن اوور، پائیدار ترقیاتی اہداف پر رپورٹنگ، انفرادیت اور شمولیت، کارپوریٹ گورننس اور سرمایہ کاروں سے تعلقات اور کمپنیوں اور سیکوریٹیز کے ضوابط کی فہرست شامل ہے۔