ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاون خصوصی شہباز گل امریکی یونیورسٹی کے ملازم نکلے

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل ایک امریکی یونیورسٹی کے ملازم نکلے۔ لاہور سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل امریکی یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کر رہے ہیں جبکہ وہ پاکستان میں موجودگی کے باوجود یونیورسٹی سے ایک لاکھ 24 ہزار 770 ڈالر سالانہ تنخواہ موصول کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویسے تو شہباز گل نے لاہور اور امریکا میں واقع اپنی جائداد اور بینک بیلنس کی تفصیلات اوپن کر رکھی ہیں لیکن شہباز گل نے یونیورسٹی کی ملازمت اور وہاں سے وصول کی جانے والی تنخواہ کے بارے میں وفاقی کابینہ کو بے خبر رکھا اور اثاثہ جات میں ان معاملات کو ڈکلیئر نہیں کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک تحریری درخواست پر شہباز گل کی یونیورسٹی میں بطور اسٹنٹ پروفیسر ملازمت اور اس کی تنخواہ کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں