نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں کورونا وبا کی وجہ سے 2سال سے بندکالج اور یونیورسٹیاں 12 مئی سے کھول دی جائیں گی ۔ سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت تعلیم نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آرٹس اور سائنس کے کالج اور یونیورسٹیوں میں 12 مئی سے تمام کلاسز اور نصاب کی پڑھائی شروع کردی جائے گی۔ یاد رہے کہ میانمر جہاں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہے ، وہاں گزشتہ برس یکم فروری کو فوجی بغاوت کے باعث قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حال ہی میں امریکا نے فوج پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
The post میانمر میں 2برس سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.