کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رانا کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام پہلا خان افسر میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ پہلے سیمی فائنل میں ینگ پاک فلیگ سی سی نے سٹی جیم خانہ کو 40رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،میچ کی نمایاں بات یاسر صدیقی مین آف دی میچ قرار پائے محمد وسیم کی نصف سنچری،عاطف عزیز کی عمدہ بولنگ،ارشد بلوچ کے چار چھکے،عمر شااہ کا آل رائونڈ کھیل تھا ، برائٹ گرائونڈ پر ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ینگ پا ک فلیگ سی سی نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 181رنز کا ٹارگٹ دیا، محمد وسیم نے نصف سنچری56،وسیم فرید45،ارشد بلوچ نے چار چھکوں کی مدد سے 35،عمر شاہ 26 ، ارشد اقبال نے 22رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اعجاز،امین نے تین، تین وکٹیں حاصل کی،جواب میں سٹی جم خانہ 141رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جاویدآفریدی 36،طارق آفریدی32اورسلمان خان نے 20رنز بنائے، یاسر صدیقی نے 20رنز کے عوض تین، عاطف عزیز نے 25رنز کے عوض تین،اختر علی، عمر شاہ فرحان نے 1,1وکٹ حاصل کی۔