اسرائیلی خفیہ سروس شین۔بیت نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع جینن کے جوار میں 3 فلسطینی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سروس نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور شین بیت کے عناصر پر مشتمل ایک مشترکہ فورس نے جینن کے علاقے سے 3 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ جس دوران اسرائیلی فورسسز پر فائر کھولنے والے فلسطینی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔
دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے 3 فلسطینیوں نے اس سے قبل طولکرم میں مسلح حملہ کیا تھا اور یہ آئندہ کے ایام میں مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مذکورہ فلسطینیوں کی گاڑیوں میں بندوقیں اور دستی بم موجود تھے۔
دوسری جانب فلسطینی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنین کے قریب ارابی قصبے کے سنگم پر 3 فلسطینیوں کو "شہید” کردیا۔