ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانا اچھی بات ہے،عبدالباسط

اسلام آباد (آن لائن) سابق پاکستانی سفارت کار عبد الباسط نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفارت کار عبد الباسط نے کہا کہ غیر ملکی خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانا اچھی بات ہے، سلامتی کمیٹی نے اس پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے اور وزیراعظم کی تقریر میں مطابقت ہونی چاہیے تھی مگر ان کی تقریر سیاسی تقریر تھی۔سابق سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں ہم ایک اہلکار کی بات کر رہے ہیں ، ملک کی بات نہیں کر رہے، اہل کار سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں