ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر گل افغانستان ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور (نمائندہ خصوصی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کیبولنگ ک کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے ہیں۔ عمر گل کا افغان کرکٹ بورڈ سے ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کا معاہدہ طے پایا ہے، فاسٹ بولر عمرگل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے ۔ پاکستان کی جانب سے چار سو شکار کرنے والے دائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ہفتوں کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کی تکمیل کے بعد اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں