ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی کوشش

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ خبر دنیا نیوز کے صحافی اظہر جاوید نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے دی،

اظہر جاوید نے لکھا کہ لندن میں دفتر کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف پر نوجوان نے حملے کی کوشش کی اور انھیں موبائل فون دے مارا لیکن وہ خوش قمستی سے بچ گئے اور فون ان کے گارڈ کو جا لگا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس حملے میں گارڈ زخمی گارڈ زخمی ہو گیا۔ قائد ن لیگ نواز شریف دفتر سے باہر نکل رہے تھے ایک نوجوان بدتمیزی کرتے ہوئے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی گارڈز کے روکنے پر فون نواز شریف کو دے مارا جو گارڈ کو لگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اس خبر پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اب ان کو نہیں چھوڑنا۔

شریف فیملی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر پلاننگ کے تحت حملہ کیا گیا نوجوان دفتر کے باہر انتظار کررہا تھا شریف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں سنگین واقعہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں