ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم 10 سنچریاں بنانیوالے بیٹسمینوں میں بہترین بلے باز بن گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کم از کم 10 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں سنچری فی اننگز کی لحاظ کے بہترین بلے باز بن گئے۔ بابر اعظم اب تک 85 ون ڈے میچز کی 83 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں اور ان کی سنچری فی اننگز اوسط 5.53 ہے جو دنیا بھر میں بہترین ہے۔ ویرات کوہلی نے ہر 5.84 اننگز میں سنچری اسکور کی ہے ، سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے اپنے کیریئر میں ہر 6.59 اننگز میں سنچری بنائی، آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر ہر 7ویں اننگز میں سنچری اسکور کرتے ہیں جب کہ برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو ہر 7.36 اننگز میں سنچری بناتے ہیں۔بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں بطور کپتان کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں اسکور کرنے کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔بابر اعظم اب تک بطور کپتان 14 اننگز میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں اور انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں