ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر  داخلہ شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے، میں یہی کہہ رہا تھا مسئلے کا حل الیکشن ہی ہے، اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے کہ ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف نہیں جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں