ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلد یوکرین میں فوجی مقاصد حاصل کرلینگے، روس

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ روس، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکا چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یورپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں، روس کے خلاف مغربی پابندیاں ڈالر اور یورو پر اعتماد کی کمی میں تیزی لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ روس گیس کے بعد اپنی دوسری برآمدی اشیا کے لیے بھی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روسی گیس کے مغربی خریداروں کی زندگی مشکل کرنا نہیں چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں