ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے عمران خان کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا۔اتوار کو ترجمان پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل میں دھرنا ذہنیت کے لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں چاہتے، آج یوم نجات ہے، عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد چوروں سے نجات مبارک، چند گھنٹے بعد ملک کو جھوٹ، بدتمیزی، کرپشن، انتشار، خلفشار اور نالائقی سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران صاحب کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے، عمران صاحب اپنے خیالی قلعوں کی دنیا سے سنگلاخ زمینی حقیقتوں میں آجائیں گے، عوام آئینی، جمہوری اور پارلیمانی روایات والے پاکستان میں قدم رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں