ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے، رمیز راجہ

لاہور: پاک بھارت سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے۔ پاک بھارت سیریز پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نذر کرتے رہیں گے؟ معلوم نہیں کہ آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ابھی تک انگلینڈ اور بھارت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اور بھارت کی معیشت کا بخوبی علم ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیۓ تھے جبکہ اسی طرح ایشز کی ویور شپ بھی بہت زیادہ ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے پلانز پی ایس ایل کو بہتر سے بہتر کرنے کے ہیں لیکن فرنچائز کرکٹ انٹرنیشنل میچز کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ کرکٹ کی میزبانی کا ثبوت دیا ہے، پی ایس ایل کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں