ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین شکن صدر کا غدار کو مشاورت کیلئے مراسلہ مذاق ہے،ترجمان پی ڈی ایم

اسلا م آباد (صباح نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیرآئینی رولنگ کے تحت اپوزیشن لیڈر کو غدار قرار دینے کی کوشش کی۔ ترجمان پی ڈی ایم نے صدرِ پاکستان عارف علوی کے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو نگراں وزیر اعظم کے تقرر پر مشاورتی مراسلہ بھیجنا مذاق ہے‘ ڈپٹی اسپیکر نے غیرآئینی رولنگ کے تحت اپوزیشن لیڈر کو غدار قرار دینے کی کوشش کی، عارف علوی نے غیر آئینی رولنگ کے تحت عمران نیازی کی ایڈوائس پر اسمبلی توڑ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آئین شکنی میں ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ صدر مملکت بھی شریک جرم ہیں‘ صدر اور عمران نیازی کے مطابق تو اپوزیشن لیڈر غدار ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین شکن صدر کی جانب سے ایک غدار اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور بھگوڑے نیازی کی ایڈوائس پر عمل کرنا غیر آئینی ہے‘ حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ عارف علوی مملکت کا صدر نہیں بلکہ بنی گالہ کا پالا ہوا ٹائیگر ہے‘ غیر آئینی اور متضاد فیصلوں نے صدر کے منصب اور آئین کو مذاق بنا دیا‘ صدر ہائوس میں بیٹھا شخص آئین کا نہیں بنی گالہ کا وفادار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں