ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی انتہا پسندوں نے تہوار کی آڑ میں مسلمانوں کی دکانوں کو تالے لگوادئیے

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر ہندو تہوار کے موقع پر دس دن کے لیے اپنی گوشت کی دکانیں بند رکھنے کے لیے دباو بڑھا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو تہوار درگاہ مائی کی پوجا کے نام سے دس دن تک جاری رہنے والے مشہور ہندو تہوار کے آغاز پر ہی مسلمانوں کو گائے کے گوشت کی دکانیں بند رکھنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ جنوبی اور مغربی نئی دہلی کے میئرز نے تجویز دی کہ تہوار کے دس دن تک مندر میں آمد و رفت زیادہ ہوجاتی ہے ایسے میں مندر آنے والوں کو دکانوں پر لٹکا ہوا گائے کا گوشت دیکھ کر تکلیف ہوگی۔

میئرز کا اس بابت مزید کہنا تھا کہ اس سے ہندو کمیونٹی کے جذبات بھڑک سکتے ہیں اور امن و عامہ کا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے اس لیے مسلمان ان دس دنوں میں دکانیں بند رکھیں۔میونسپل اداروں کے سربراہان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ گائے کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے جسے کتے کھاتے ہیں اور گندگی پھیلتی ہے۔قبل ازیں مودی کی جماعت کے کارندوں نے گوشت کی دکانیں بند کروانا شروع کردی ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں