ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہت جلد شہر کراچی کو اسپورٹس کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی جی کے ڈی اے

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین ودیگر ملیر یکجہتی کلرکٹ ٹورنامنٹ کی شرٹس کی رونمائی کررہے ہیں

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وہ دن دور نہیں جب بہت جلد شہر کراچی کو اسپورٹس کا گہوارہ بنایا جائے گا، ان خیالا ت کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے ملیر یکجہتی (کلر کٹ) کرکٹ ٹورنامنٹ کی کلر شرٹس کی تقریب رونمائی کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرممبر فنانس سید شجاعت حسین،سیکریٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ وریل اندھہر، ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ طارق رفیع، آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم اور میڈیا کوآرڈینیٹرکاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تجاویزات برداشت نہیں کی جائیں گی، کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہم سب نے مل کر اپنا حصہ ملانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی کو میگا اسپورٹس سٹی بنا کر بین الاقوامی طرز کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں