ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوجیوں نے بوچا میں قتل عام کیوں کیا؟ یہ سرا سر جنگی جرم ہے، صدرِ یوکیرین

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلسنکی نے  بوچا میں   ہونے والے قتل عام کو ’جنگی جرم‘ کے طور پر بیان کرتے   ہوئے  سوال کیا کہ ’’روسی فوج نے کیونکر ایسا کیا ہے؟‘‘

ولادیمیر زیلنسکی نے روسی فوجوں کے انخلا کردہ  بوچا شہر کا دورہ کرنے کے بعد رومانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بوچا میں قتل عام "جنگی جرم” تھا، زیلنسکی نے کہا کہ کاروں کو ٹینکوں سے کچل دیا گیا، تمام تر اثبات موجود نہ ہونے کے باوجود  لوگوں کے تشدد کا نشانہ بننے کا مشاہدہ ہوا ہے، "روسی فوج نے ایسا کیوں کیا؟”

یہ بتاتے ہوئے کہ روس زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ہلاکتوں کی خواہش رکھتا ہے  زیلنسکی نے کہا، "اگر فوج اور ہمارے عوام اپنا دفاع نہ کرتے، تو روسی بوچا کی طرح پورے یوکرین میں قتل عام کر دیتے۔”

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ روس کا واحد ہدف یوکرین نہیں ہے، ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس اوdیسا پر حملہ کرنا چاہتا ہے اور وہاں سے مولڈووا کے مزید ایک قدم قریب جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید   کہا کہ وسطی یورپ اور  بحیرہ اسود علاقے  کی تقدیر کا فیصلہ یوکیرینی سر زمین پر  ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں