ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے ہر طرح کے سعودی ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت حج عمرہ نے عمرہ کی بکنگ کے لیے 3مراحل طے کیے ہیں۔ پہلا مرحلہ سعود عرب میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا موبائل ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کہ عمرہ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں بھی عمرے کا اجازت نامہ کالعدم کردیا جائے گا۔