ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بحران کا حل عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،خرم نواز گنڈاپور

اسلام آ باد: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ناگزیرہو گئے ہیں، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق اسکروٹنی ہونی چاہیے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت وفاق اور پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے ، سیاسی جماعتیں گھناونے کردار ادا کر رہی ہیں۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز نے مزید کہا کہ عوام اور پاکستان کے مفاد کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں