نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ نہ دینے پر سزا بھگتنا پڑی۔
ضمیر فروشوں کوتاحیات نااہل کرائیں گے۔
گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے
چاہتے ہیں ہر روز احتجاج سے امریکا کو پیغام جائے ہم زندہ قوم ہیں۔
آپ سب کو الیکشن کی تیاری کرنی ہے، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہو گا۔
ہمارے سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اس کی ہمیں بہت بڑی سزااٹھانا پڑی،
اس بار سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے،
ہم نے بڑے سوچ سمجھ کر ٹکٹیں دینے ہیں۔
جو مشکل وقت ہمارے ساتھ رہے انہیں ٹکٹ دیں گے۔
پاکستان میں بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غدار ان کے ساتھ مل گئے
باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی
زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو علم نہیں تھا سازش تھا۔