ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ،پی ٹی آئی کارکنان کی اپوزیشن کے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گلبرگ ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور وہاں موجود اپوزیشن ارکان کے خلاف شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اپوزیشن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اسی ہوٹل میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کرینگے جو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دینگے۔تحریک انصاف کے کارکن ریلی کی شکل میں ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے ٹرک پر پارٹی نغمے اور ترانے بھی لگا رکھے تھے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی اور بیرئیر ہٹانے لگے لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ مین بلیوارڈ پر واقع ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ایک موقع پر صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی اور تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا جب لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب اشتعال انگیز انداز میں بڑھنے کی کوشش کی۔ جوابا تحریک انصاف کے کارکن بھی سڑک پار کر کے نعرے بازی کرتے ہوئے آگے آ گئے۔پولیس نے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا گیا اور آہنی رکاوٹیں کھڑی کرکے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے کردیا۔ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے پولیس سے تحریک انصاف کا مظاہرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا شہاز گل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد کے بعد لاہور کے نجی ہوٹل میں ن لیگ نے ضمیر خریدنے کی منڈی لگا رکھی ہے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ اور لاہور کی تنظیم اس وقت لاہور میں نجی ہوٹل کے سامنے اس خرید و فروخت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے، غدار ضمیر فروشوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں