ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش نے اسرائیل کے لیے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کی منظوری دے دی

رباط:مراکش کے قومی سیاحت کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ سال2022کے دوران وہ تل ابیب اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھا کر 8 پروازیں فی ہفتہ کر کے تقریبا 200,000 اسرائیلی زائرین کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی چینل کے مطابق قومی سیاحت کے دفتر کے ایک وفد نے29-30 مارچ کو تل ابیب میں بین الاقوامی بحیرہ روم کے سیاحتی بازار میلے میں شرکت کی اسرائیلی فضائی کمپنی ارکیا کے ساتھ ملاقاتیں کیں جو کہ العال اور یسرائیر کے بعد ہوائی نقل و حمل  کی تیسری اسرائیلی کمپنی ہے۔چینل کے مطابق سیاحت کی رپورٹس میں کہا گیا کہ تقریبا 80 لاکھ اسرائیل  سے باہر بین الاقوامی سیاحتی مقامات کا سفر کرتے ہیں

اور اسی لیے مراکش ان میں سے سب سے بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ تقریبا 10 لاکھ مراکشی نژاد اسرائیلی اپنے خاندانوں کی یاد منانے کے خواہشمند ہیں۔سیاحت کا شعبہ مراکش کی قومی معیشت میں کردار ادا کرنے والے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک ہے اور اس شعبے کیاسٹیک ہولڈرز کو امید ہے کہ وہ کرونا وبا کے اثرات اور سرحدوں کو بند کرنے کے فیصلوں سے جلد نکل آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں