سرینگر (آن لائن+اے پی پی) بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو شدت پسند تنظیموں سے تعلق کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔علاوہ مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کو ضلع پلوامہ میں مزید 2 غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاجورہ میں 2 غیر مقامی مزدوروں پتلیشور کمار اور جوکو چودھری پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کومحاصرے میں لیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام کو ضلع پلوامہ میں اسی طرح کے ایک اور واقعے میں دو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔